ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ ہائیکورٹ، تیزاب گردی کے مجرم کی اپیل مسترد، سزا برقرار رکھنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سزا گردی کے مجرم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اس کی سزا برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا۔  

عدالت عالیہ سندھ میں لڑکی سے شادی کے تنازع پر شہری کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں سزا یافتہ مجرم کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم محمد سہیل عرف کالو کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا۔ 

عدالت نے اپنے فیصلے میں مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات خارج کردیں۔ واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 14 سال قید بامشقت کی سنائی تھی، جس کے خلاف ملزم نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ 

ملزم نے برنس روڈ کے علاقے میں 2016 میں اسرار احمد کے چہرے پر تیزاب پھینک کر جلا دیا تھا۔ ملزم محمد سہیل اور مدعی اسرار کے درمیان ایک ہی لڑکی سے شادی کرنے پر تنازع تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں