English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈانس کوئن نورا کی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ

القمر

بالی ووڈ کی ڈانس کوئن مراکشی نژاد فنکارہ نورا فتیحی نے فیفا ورلڈ کپ کے دوران کنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرایا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پرٹرولنگ کاری ہے۔
نورا فتیحی پہلی بھارتی شخصیت ہیں جس نے فیفا کے پلیٹ فارم پر پروفام کیا ، تاہم اداکارہ کو انکی بھارت سے محبت کا اظہار مہنگا پڑ گیا ۔نورا فتیحی فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل سانگ ۔ لائٹ دا سکائی میں بھی فیچر ہوئیں ۔ بھارتی اداکارہ و ڈانسر نے قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کی تقریب کے دوران ایک فین فیسٹول میں بھی پروفامنس کا مظاہرہ کیا ۔بھارتی اداکارہ نے دوران پروفارمنس بھارت سے محبت کے اظہار کے لئے بھارتی پرچم کوتھاما تاہم اداکارہ نے بھارتی پرچم کو غلط انداز میں لہرایا ۔ جس کے بعد سے ہی نورا کے حق اور مخالفت میں سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہوگئے ۔فیفا ورلڈ کپ کی تقریب کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر بھارتیوں کو اداکارہ کی یہ ادا پسند نہ آئی ، اداکارہ کو کہا جارہا ہے کہ انہوں نے بھارتی پرچم کی توہین کی ۔ایک صارف نے لکھا وہ بھارت کی نمائندگی کر رہی ہے حالانکہ وہ بھارتی شہری نہیں ۔سوشل میڈیا پر ایک اور صارف نے نورا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ بھائی وہ انڈیا سے تعلق نہیں رکھتی وہ یہاں سے صرف کما رہی ہے اسے کیسے اس جھنڈے کی قدر ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے