English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ میں شدید ترین سرد موسم کی پیش گوئی، الرٹ جاری

القمر

لندن:  کرونا وبا کے بعد چالیس سال کی بد ترین مہنگائی کا سامنا کرنے والا برطانیہ اب ایک اور بڑی مصیبت کا سامنا کرنے والا ہے، محکمہ موسمیات نے ملک میں شدید ترین سرد موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ الرٹ جاری کردیاگیا۔

میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں رواں ہفتے شدید برف باری ہوگی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے دس ڈگری نیچے جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس ہفتے برطانیہ میں شدید سرد موسم آنے والا ہے، جہاں راتوں رات درجہ حرارت- 6C (21F)تک گر جائے گا۔ ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے سرد موسم کا تیسرے درجہ کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسکاٹش ہائی لینڈز میںنچلی سطح پر2انچ اور سطح سمندر سے650فٹ بلندی والے علاقوں میں4انچ تک برف پڑنے کی وارننگ جاری کی ہے۔حکومت نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سردی سے بچا ئوکیلئے اقدامات کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔درجہ حرارت اتنا کم ہوگا کہ ملک میں کہیں بھی برف پڑ سکتی ہے، لوگوں پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود اپنا ہیٹنگ استعمال کریں، اور ان لوگوں کا خاص طور پر خیال رکھیںجو کمزور ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے