English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کنگ چارلس پر ایک ماہ کے کم عرصے میں دوسری بار انڈہ پھینکا گیا

القمر

برطانوی میڈیا کے مطابق بادشاہ چارلس سوم پر ایک ماہ کے دوران انڈہ پھینکنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ انڈہ پھینکنے کی کوشش اس وقت کی گئی جب بادشاہ چارلس لوٹن کا دورہ کررہے تھے ۔

بیڈ فورڈ شائر پولیس کا کہنا تھا کہ تازہ ترین واقعے کے بعد 20 سال کے ایک شخص کو عام حملے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے مشتبہ شخص کو لوٹن کے سینٹ جارج اسکوائر سے گرفتار کرنے کے بعد پوچھ گچھ کے لیے حراست میں رکھا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی اہلکار بادشاہ چارلس سوم کو کچھ  دیر کے لیے دور لے گئے تاہم بعد میں بادشاہ چارلس سوم واپس آئے اور لوگوں سے مل کر دوبارہ روانہ ہوئے۔

واضع رہے کہ نومبر میں شمالی انگلینڈ کے دورے میں بھی بادشاہ چارلس سوم کو انڈہ مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے