English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسمبلیاں توڑنے کے حوالے سے جلد فیصلہ کرلیں گے، عمران خان

القمر

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کے حوالے سے ایک دو روز میں فیصلہ کرلیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سربراہ مسلم لیگ ضیا اعجاز الحق کی ملاقات ہوئی، اس دوران اعجاز الحق نے عمران خان کو اسمبلیوں کے حوالے سے فوری فیصلے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک زیادہ دیر سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا، آپ پارٹی چیئرمین ہیں جو بھی فیصلہ کرنا جلدی کریں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں نئے انتخابات ہی تمام بحرانوں کا حل ہیں، ہم اسمبلیاں توڑنے کیلئے تیار ہیں تاکہ نئے انتخابات ہوں، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے اور ایک دو روز میں فیصلہ کرلیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے