حب: بلوچستان کے علاقے بیلہ میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق اور17زخمی ہوگئے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق حب کے علاقے میں بیلہ میں منی اسٹاپ پر قائم ہوٹل میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی، واقعے میں تین افراد جھلس کر جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی جبکہ ضروری کارروائی کے بعد میتوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔پولیس واقعے کی تفتیش کررہے ہی ہے۔
