English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوشل میڈیا پر سیاسی جنگ میں ابھی مضبوط نہیں ہیں، خواجہ آصف

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پہلے سیاسی جنگ ذاتی رابطوں سے لڑی جاتی تھی، اب دور حاضر میں سوشل میڈیا پر سیاسی جنگ لڑی جاتی ہے، ہمارا سوشل میڈیا پر ابھی اتنا مضبوط رابطہ قائم نہیں ہوسکا، سوشل میڈیا ہر سیاسی مخالفین کے خلاف نازیبا کے بجائے سیاسی زبان کا استعمال کیا جائے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ ہمارے مخالفین پستی میں گرچکے لیکن ہم اس سطح پر آکر جواب نہیں دے سکتے، نواز شریف نے کبھی نازیبا زبان استعمال نہیں کارکنان بھی سوشل میڈیا پر ایسی زبان استعمال نہ کریں۔

خواجہ آصف نے  عمران خان پر تنقید کرتے  ہوئے کہا کہ جس سطح پر مخالفین سیاست کو لے گئے ہیں وہ پہلے کبھی نہیں دیکھی، مخالفین کہتے ہیں کہ یہ آڈیو ویڈیو چلا کر لوگوں کا اخلاق خراب کر رہے ہیں، جن لوگوں کی آڈیو چل رہی ہے کیا ان پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی؟ یہ لوگ اس ملک کی سیاست کو کس سطح پر لے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے