English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہید بینظیر بھٹو کی آمریت کیخلاف جدوجہد سے رہنمائی لی، بلاول

the opposition

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے شہید بے نظیر بھٹو کی آمریت اور انتہا پسندی کے خلاف غیر معمولی جدوجہد سے رہنمائی لی ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں لاڑکانہ شہر پہنچ چکا ہوں، کل ہم شہید بے نظیر بھٹو کا 15 واں یوم شہادت منائیں گے۔ میں کل اپنی تقریر میں شہید بے نظیر بھٹو کو یاد کروں گا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ کل کی تقریر میں، میں خارجہ، معاشی اور دہشت گردی کی سطح پر بھی مسائل سے متعلق بھی بات کروں گا۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ گڑھی خدا بخش آئیں اور شہید بے نظیر بھٹو کو ان کے 15ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے شہید بے نظیر بھٹو کی آمریت اور انتہاپسندی کے خلاف غیرمعمولی جدوجہد سے رہنمائی لی ہے۔ شہید بے نظیر بھٹو نے ہمیں سکھایا ہے کہ عوام کی خدمت کرنی ہے اور چند مراعات یافتہ کے لیے نہیں بلکہ سب کے لیے کوشش کرنی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے