ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سمیت سندھ کے تین بڑے شہروں میں دہشتگرد حملوں کا خطرہ

کراچی: حکومت سندھ نے پولیس اور ڈی جی رینجرز کو آگاہ کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں نے صوبے کے تین بڑے شہروں کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں بڑی دہشت گرد کارروائیوں سے نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا ہے، جس میں 3 اہم شہروں کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں ممکنہ دہشت گردی کے حملوں کو روکنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں دہشت گرد کارروائیوں کے لئے سندھی اور بلوچ دہشت گرد تنظیموں بلوچ ریپبلکن آرمی، براس اور سندھ رولیشنری آرمی نے پلاننگ کر لی ہے۔

خط کے متن میں بتایا گیا کہ دہشت گرد تنظیموں نے ممکنہ دہشت گرد حملوں کے لئے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد تقسیم کر لیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندہ نے مزید کہا ہے کہ کراچی اور سکھر میں مقیم دو اہم دہشتگردوں کے تفصیلات رینجرز اور پولیس کو فراہم کردیے ہیں، رینجرز اور پولیس پر باہمی تعاون کے ذریعے دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کو روکنے کے اقدامات اٹھائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں