English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈی نوٹیفائی آرڈر جاری کرنے میں دیر کی، بلیغ الرحمان

لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری نے لیگل اوپینین لینے کیلئے کچھ وقت لگایا، وزیر اعلی کو ڈی نوٹیفائی کے میرے آرڈر کو رات گئے جاری کیا گیا، اتنی دیر نہیں ہونی چاہیے تھی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اگر آرڈر چیف سیکریٹری نے دیا تو ڈپٹی سیکریٹری کو کیوں معطل کیا گیا؟ ڈپٹی سیکرٹری کی معطلی کا مجھے نہیں پتا، چیف سیکرٹری کے ساتھ کیا ہوا میرے علم میں نہیں، پرویزالہی کی ہیلتھ، ایجوکیشن، گڈ گورننس میں پرفارمنس کو بہتر ہونا چاہیے تھا۔

 بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں گورنر ہائوس کے باہر حملہ کر کے آگ لگانے کی کوشش کی گئی، یہ پنجاب حکومت کی بہت بڑی ناکامی تھی، گورنر ہائوس پر حملے کے دن پنجاب حکومت نے کوئی معذرت نہیں کی، ورکنگ ریلشن شپ کا فقدان نہیں ہے، پنجاب اسمبلی کے جن بلز میں قوانین کی خلاف ورزی ہو اسے پاس نہیں کرتا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین ہیں، معاملہ عدالت میں ہے جو بھی فیصلہ ہوگا سر آنکھوں پر ہے، فلور کراسنگ کے بالکل خلاف ہوں نہیں ہونی چاہیے، مسلم لیگ ق  کے ممبران نے فیصلہ کرنا ہے پارٹی ہیڈ یا ممبران کے ساتھ چلنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے