English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٓسعودی عرب : سیاحوں کے لیے بہتر خدمات کی خاطرنئے قواعد کا اطلاق

ٓسعودی عرب : سیاحوں کے لیے بہتر خدمات کی خاطرنئے قواعد کا اطلاق

ریاض:سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے سیاحتی ترقی و فروغ کے لیے دس نئے قواعد متعار کروائے ہیں۔ تاکہ مملکت میں سیاحتی عمل کی نشا کا امکان تیزی سے آگے بڑھ سکے۔

ایک اخباری رپورٹ کے مطابق نئے سیاحتی قواعد کا اعلان اس شعبے میں نئی سرمایہ کاری کو لانے اور سرمایہ کاروں نے مزید ترغیبات دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

ان قواعد کے نتیجے میں سیاحوں کے حقوق کا تحفظ ہو سکے گا اور ان کے لیے بہت خدمات ممکن ہو سکیں گے، نیز سیاحتی شعبے میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

وزارت سیاحیت کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ نئے اعلانات سیاحتی شعبے سے متعلق افراد اور حکام کے ساتھ مشاورت اور پہلے سامنے آنے والے تجربات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ سب سٹیک ہولڈرزکوپیشگی اعتماد میں لیا گیا ۔

وزیر سیاحت احمد الخطیب نے اس بارے میں کہاکہ نئے ضوابط ان اقدامات کی تکمیل کے حوالے سے پیش کیے گئے ہیں۔ تمام ضابطے وزارت کونجی شعبے کے ساتھ تعاون بنانے اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہے۔

وزیر سیاحت کے مطابق ان قواعد کو ورلڈ اکنامک فورم اور تریول اینڈ ٹورازم کے طریقوں کے مطابق تیار کیے گئے ہیں۔

اس سے عالمی سطح پر مسابقت کا حصہ بن سکیں گے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی وزارت سیاحت نے تمام متعلق سیاحتی اداروں اور آپریٹرز کو 90 دن کا وقت دیا ہے کہ وہ اپنی شرائط کوئی نئے قواعد کے مطابق ایڈجسٹ کریں۔

وزارت سیاحت نے عالمی سطح پر کام کرنے والے سیاحتی اداروں کو سیاحوں کے حقوق اور انہیں پیش کی جانے والی خدمات کے معیار کی طرف بھی متوجہ کیا تاکہ آپریٹرز کو کسی سبکی یا جرمانے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے