English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا میں برفباری کا بدترین طوفان، اموات کی تعداد 70 سے زائد ہو گئی

 نیو یارک:امریکا میں یخ بستہ ہواں اور شدید برف باری سے نظام زندگی منجمد ہوگئی جبکہ مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 70 سے زائد ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست نیویارک کی اری اور نیاگرا کاﺅنٹیز میں 34اموات رپورٹ ہوئیں،نیویارک کے شہر بفلو میں لوگوں کو اب بھی گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ، نیویارک کے مغربی علاقے 4فٹ برف تلے دبے ہیں، خراب موسم کے باعث امریکا بھر میں ایک لاکھ 22 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مغربی علاقوں مزید 9انچ برف پڑنے کا امکان ہے، مغربی نیویارک میں گزشتہ روز درجہ حرارت منفی 2سے منفی 6 ڈگری تک رہا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے