English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی کو بھارتی کوسٹل اسکواڈ نے پکڑ لیا

پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی کو بھارتی کوسٹل سکواڈ نے پکڑ لیا

نئی دہلی:بھارت کے ساحلی محافظین نے پاکستانی ماہی گیروں کی ایک کشتی کو منشیات لے جانے کے الزام میں پکر لیا ہے اور اس کشتی پر سوار عملے کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پاکستانی کشتی بھارت کے انسداد دہت گردی سکواڈ نے پکڑی ۔بھارتی میری ٹائم کے مطابق ایک پاکستانی ماہی گیری کے لیے استعمال ہونے والی ایک کشتی کوبھارتی گجرات کے ساحل کے نزدیک گرفتار کیا گیا ۔

بھارتی بیان کے مطابق ماہی گیروں کی ایک السہیلی نامی کشتی گجرات کے انسداد دہشت گردی سکواڈ کی مدد سے تلاشی کے لیے روکنے کی کوشش کی ۔ مگر کشتی نے رکنے کے بجائے رفتار تیز کر دی۔اس کشتی پر فائرنگ کی تو بھی یہ نہ رکی۔ بعد ازاں اس کشتی سے دس عملے کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ کارروائی انڈین کوسٹل گارڈز اور اینٹی ٹیررسٹ السکواڈ نے 25 اور 26 دسمبر کی درمیانی رات کی ۔کراچی سے چلنے والی کشتی اب بھارتی گجرات کے علاقے میں ہے اوراسکے زیر حراست اس کے عملے سے تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے