English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 پی سی بی کی ڈائریکٹر ایچ آر سرینا آغا عہدے سے مستعفی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈکی ڈائریکٹر ایچ آر سرینا آغاعہدے سے مستعفی ہوگئیں،

نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کے دور میں ڈائریکٹر ایچ آر تعینات ہونے والی سرینا آغا گزشتہ روز بورڈ آفیشلز سے الوداعی ملاقات کرکے گھر چلی گئیں، بورڈ میجمنٹ میں تبدیلی کے بعد انہوں نے باعزت طریقے سے اب گھر جانے کا فیصلہ کیا جس کی اعلی حکام نے تصدیق کردی ہے،دوسری جانب سرینا کی جگہ نئے ڈائریکٹر ہیومین ریسورسز کی تعیناتی کا اشتہار جلد دیا جائے گا۔ 

اطلاعات کے مطابق اگلے ہفتے کرکٹ بورڈ کے دوسرے ڈائریکٹرز اور جنرل مینجرز کی طرف سے بھی استعفی متوقع ہیں بصورت دیگر ان کی چھٹی ہونے کا قوی امکان ہے،جن میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان اور پی سی بی میڈیکل پینل کے انچارج ڈائریکٹر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو سر فہرست ہیں،کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے بڑوں نے ان تک پیغام پہنچادیا ہے کہ وہ اہنے مستقبل کا خود فیصلہ کرلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے