English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبارکےلئے تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کا اعلان

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار کرنے کے لیے ایک سال کی تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کااعلان کردیا،امارا تی میڈیا کے مطابق حکومت نے وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لیے تنخواہ کے ساتھ ایک سال کی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا

ہے۔

فیصلے کا اطلاق جنوری 2023سے ہوگا،چھٹی حاصل کرنے والے ملازم کو اپنی سالانہچھٹی اور بغیر تنخواہ چھٹی کو بھی اس میں شامل کروانے کا اختیار حاصل ہوگا،امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی زیر صدارت اماراتی کابینہ نے رواں سال جولائی میں اس منصوبے کی منظوری دی تھی۔

دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم کے تحت سرکاری ملازم کاروبار کےلیے کوشش کرسکیں گے، حکام کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا مقصد مستقبل میں امارات کی معیشت کوفائدہ پہنچانا ہے۔

………….

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے