کراچی: سندھ میں آٹا مہنگا ہونے پر صوبائی حکومت متحرک ہوگئی اور گندم کی نقل و حمل پر بین الصوبائی پابندی عائد کردی۔
گندم کی نقل و حمل پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے پولیس کو الرٹ بھی جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق گندم کی بین صوبائی پابندی کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق گندم کی چوری روکنے کے لیے 9 جگہ پر چیک پوسٹیں قائم کی جائیں، کراچی کے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں بھی ایک چیک پوسٹ بنائی جائے گی جب کہ سندھ و پنجاب کے بارڈرز، گھوٹکی میں دو، کشمور میں دو پوسٹیں قائم کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق قمبر شہداد کوٹ میں دو، جیکب آباد میں بھی دو چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔

