مقبوضہ بیت المقدس:قابض صہیونی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آبادکاروں کی بڑی تعداد نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دلا اور مسجد اقصیٰ میں تلمودی تعلیمات ادا کیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کہ گذشتہ ہفتے 1797یہودی انتہا پسند مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں دھاوا بولا اور جگہ جگہ پھیل گئے۔آبادکاروں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑمیں اشتعال انگیزحرکات کاارتکاب کیا ۔
انہوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ فلسطینی نمازیوں کے اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے قبلہ اول کی فضا گونج اٹھی۔اس دوران فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی جبکہ دوسری طرف سے قابض فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول سے باہر نکالنے کے لئے ان پر طاقت کا استعمال کیا اور ان پر صوتی بم برسائے اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔بعد میں ہونے والی پیش رفت میں درجنوں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔
یہودی شرپسندوں کو قابض فوج کی جانب سے فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

