مقبوضہ بیت المقدس:فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی آباد کاروں کے حملے میں 4 شہری زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق زخمیوں میں سے تین کو حوارہ کے ابن سینا ایمرجنسی سنٹر میں علاج کے لئے لے جایا گیا، اور چوتھے کو فیلڈ میں علاج کیا گیا۔آباد کاروں نے سلمان الفارسی گول چکر کے قریب فلسطینیوں کی گاڑیوں پر بھی حملہ کیا، ان پر پتھرائو کیا اور ان میں سے کئی کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
القدس میں قابض فوج نے شہر کے شمال میں واقع الرام قصبے کے داخلی راستے پر دھاوا بول دیا جبکہ نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ قابض فوج نے قصبے پر دھاوا بولا اور شہریوں پر گیس کے گولے برسائے۔ قابض فوجیوں کو قصبے میں بھاری تعداد میں تعینات کیا گیا تھا۔

