English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطین دشمن نیتن یاہو تیسری بار اسرائیلی وزیراعظم بن گئے

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطین اور مسلمان دشمن اسرائیلی سیاستدان نیتن یاہو نے تیسری مدت کے لیے اسرائیل کے وزیراعظم کا منصب سنبھال لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو دائیں بازو کی انتہا پسند اورمسلمان دشمن کٹریہودی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے، نیتن یاہو نے نومبر میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

دو ہزار مظاہرین نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے سامنے نیتن یاہو کے وزارت اعظمی سنبھالنے کے خلاف احتجاج کیا۔

نیتن یاہو کو جون 2021 میں کرپشن اور رشوت لینے کے الزامات پر وزارتِ عظمی کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا تاہم فلسطینوں پرمظالم کرنے اور طاقت کا اندھا دھند استعمال کرنے والے نیتن یاہو کو تیسری بار اسرائیل کا وزیراعظم منتخب کرلیا گیا۔

نیتن یاہو اس قبل 2009 سے 2021 تک اسرائیل کے وزیراعظم رہ چکے ہیں، نیتن یاہو کے اپنے دور اقتدار میں مسلمانوں پر ظلم ڈھانے کے تمام حربوں کو استعمال کرکے فلسطین کے مسلمانوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے