English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت، ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑنے سے بس کار سے جا ٹکرائی، 9افراد ہلاک

نیودہلی:بھارت میں بس ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑنے سے بس بے قابو ہوکر کارسے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں 9افراد ہلاک ہوگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے ضلع نوساری میں پیش آیا جہاں بس ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑا۔

رپورٹس کے مطابق مسافروں سے بھری بس مذہبی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کو واپس لے کر جا رہی تھی کہ اسی دوران بس ڈرائیور کو نوساری ہائی وے پر دل کا دورہ پڑا جس کے باعث بس بے قابو ہو کر آگے والی کار سے ٹکرا گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، حادثے میں کارمیں موجود تمام افراد ہلاک جبکہ 28کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی جبکہ بس کا ڈرائیور بھی موقع پر دم توڑ گیا ،حادثے کے بعد ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جس کو پولیس کی جانب سے کلیئر کروادیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے