ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابات کے میدان میں پی ڈی ایم صفحہ سیاست سے مٹ جائے گی، اسد قیصر

مردان: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ایاز صادق اپنے بڑوں کو انتخابی میدان میں اترنے کا حوصلہ دیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ وفاقی وزیر چوروں کے پی ڈی ایم  نامی گروہ کا بیانیہ بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں، پی ڈی ایم کی پوری سیاست انتخاب سے فرار کی کوششوں تک سکڑ چکی ہے، قومی خزانے پر ڈاکا ڈال کر ملک سے فرار ہونے والوں کو این آر او 2 دے کر مسندوں پر بٹھایا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان ملک میں دیانت و امانت کا استعارہ ہے جبکہ وعدہ معاف گواہوں سے زرداریوں اور شریفوں کو قابو کیا جاتا ہے، پی ڈی ایم کی شکل میں مسلط کٹھ پتلیوں نے دستور پامال اور جمہوریت کو شرمندہ کیا، ایاز صادق کی حکومت انتقام میں اندھی اور اقدار کی پامالی میں ہر اخلاقی حد عبور کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں