ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ: قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

کراچی:دورۂ آسٹریلیا اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے لیے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔

پیر کوانٹرا اسکواڈ میچ کھیلا گیا، جس میں پی سی بی  وائٹس نے بلوز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ناکام ٹیم نے 45 اوورز میں 9 وکٹوں پر196 رنز بنائے۔

ندا ڈار 63اور صدف شمس 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ سعدیہ اقبال، فاطمہ ثنا اور غلام فاطمہ نے 2،2 وکٹیں باہم  تقسیم کیں۔

جواب میں  کامیاب ٹیم نے 33.1 اوورز میں 6 وکٹیں گنوا کر ہدف پالیا۔سینچری اسکور کرنے والی سدرا امین 105 رنز جوڑ کر دستبردار ہوگئیں۔ عالیہ ریاض 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں