English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب میں پرتپاک استقبال

ریاض: پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی فٹبال کلب  النصر کی نمائندگی کے لیے ریاض پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق النصر  فٹبال کلب کے ساتھ  200 ملین یورو کا معاہدہ طے پانے کے بعد ورلڈ فٹبال اسٹار رونالڈو سعودی لیگ میں شرکت کے لیے ریض پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

النصر فٹبال کلب سے ہونے والے معاہدے کے باضابطہ اعلان کے لیے ریاض کے مرسول اسٹیڈیم میں تقریب کا انعقاد کیاگیا، شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔سعودی عرب پہنچنے سے قبل رونالڈو نے ایک ویڈیوکے ذریعے مداحوں کو  جلد ملاقات کا پیغام دیا۔

النصر میں شامل ہونے والے رونالڈو دنیاکے مہنگے ترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ مانچسٹر یونائیٹڈ اور رئیل میڈرڈ جیسے بڑے فٹبال کلبز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

5 مرتبہ چیمپئنز لیگ ونررہنے والے رونالڈو  فٹبال کے کئی اعزازت اپنے نام کرچکے ہیں۔سعودی وزیر کھیل کی طرف سے 9 مرتبہ سعودی لیگ چیمپئن رہنے والے النصرفٹبال کلب میں رونالڈو کی شرکت کو سعودی فٹبال کے لیے بڑا اقدام قرار دیا۔

مہنگے ترین فٹبال اسٹار رونالڈو کے ہمراہ نوکروں کی ایک بڑی ٹیم سمیت سیکورٹی کمپنی بھی موجود ہے جنہیں ریاض کے ایک پرتعیش ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے