English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی سیاسی قیادت اقتصادی استحکام کے لئے قومی ڈائیلاگ کرے، لیاقت بلوچ

لاہور:نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا اور استحکام کے لئے ناگزیر ہے کہ قومی سیاسی جمہوری قیادت ضِد ،انا، ہٹ دھرمی اورمیں نہ  مانوں کا کلچر ترک کرے۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ  قومی سلامتی ، انتشار کے خاتمہ اور سیاسی اقتصادی استحکام کے لئے قومی ڈائیلاگ کرے، ملک کا سیاسی انتظامی ، اقتصادی اور نظریاتی اخلاقی تہذیبی نظام زوال پذیر ہے لیکن قومی سیاسی قیادت بے حِس اور قومی کردار ادا کرنے سے عاری ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اتحادی حکومت کے معاشی ، سیاسی ، انتظامی فیصلے روائیتی مفاد پرستی اور اتحادی پارٹیز کی بلیک میلنگ کا شکار ہیں۔ ملک وملت کی بجائے حکومتی وسائل اور طاقت سے صرف اور صرف حکومتی پارٹیز اپنے مفادات اور الو سیدھا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اپنی مقبولیت کو سیاسی ، اقتصادی ، انتخابی بحرانوں کے حل کا ذریعہ بنانے کی بجائے مزید تباہی، انتشار اور انارکی کی دلدل میں دھکیل رہی ہے، حالات بند گلی میں قید ہو رہے ہیں، فائدہ کوئی اور ہی اٹھائے گا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ  آزادی کشمیر اور حق خود ارادیت کی جدوجہدپر مایوسی لاتعلقی اور سودے بازی کرنے والی بزدل پالیسی سازی کو بے نقاب کیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں مودوی فاشٹر کے خلاف بہادر کشمیری استقامت سے کھڑے ہیں۔ پاکستان کے عوام کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کے حصول کے پشتِ بان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے