English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایکنک نے نیشنل ڈیولپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کی منظوری دیدی

اسلام آباد: ایکنک نے نوجوانوں کو ترقی کے عمل میں شامل کرنے کے لیے نیشنل ڈویلپمنٹ انٹرنشپ پروگرام کی منظوری دے دی۔ علاوہ ازیں فلڈ ریسپانس ایمرجنسی ہاؤسنگ پروجیکٹ کی مالیت 160 ارب روپے کرنے سمیت متعددایجنڈا آئٹمز کی منظوری بھی دیدی گئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک ) کا اجلاس بدھ کے روز ہوا، جس میں نوجوانوں کو ترقی کے عمل میں شامل کرنے کے لیے نیشنل ڈویلپمنٹ انٹرنشپ پروگرام کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ انڈس ہائی وے این فائیو ایڈیشنل کیرج پروجیکٹ کے تحت 15 فیصد خریداری ڈالرز میں کرنی کی اجازت دیدی گئی ہے، منصوبے کی مجموعی لاگت 44 ارب 70 کروڑ روپے کی منظوری  اکتوبر میں دی گئی تھی۔ اعلامیے کے مطابق ورسک روڑ سے نثار باغ روڈ تک رنگ روڈ کے ناردرن سیکشن کی لاگت کم کرکے 17 ارب روپے کی منظوری کی گئی ہے۔

ایکنک نے بلوچستان میں 88 ارب روپے مالیت کے پوسٹ فلڈ 2022 بحالی پلان کی بھی منظوری دیدی ہے۔ وفاقی و صوبوں کے تعاون سے 40 ارب روپے کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں  ایم ایس، ایف فل اور پی ایچ ڈی  کے لیے 22 ارب روپے مالیت کے سمندرپار اسکالرشپ پروگرام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ بلوچستان اور سابقہ فاٹا کے طلبہ کے لیے اعلی تعلیم کے مواقع دینے کے لیے 8 ارب 66 کروڑ کی منظوری دیدی گئی ہے۔

61 ارب روپے کے سندھ انسانی وسائل پرسرمایہ کاری کے منصوبے کی بھی منطوری دیدی گئی ہے۔ ایکنک نے فلڈ ریسپانس ایمرجنسی ہاوسنگ پروجیکٹ کی مالیت 160 ارب روپے کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے