English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کا 9 بجے شہر کی دکانیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی میں نو بجے شہر کی دکانیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں امپورٹڈحکومت نے فیصلے سے معاشی قتل کرنے کی ٹھان لی ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ  امپورٹڈحکومت نے گزشتہ روز تاثر دیا کہ تاجر ان کے فیصلے کے حامی ہیں جبکہ تاجر تمام یہاں موجود ہیں جنہوں نے فیصلے کو گزشتہ  رات ہی مسترد کردیا تھا،پیپلز پارٹی کی تھپکی کے بغیر ایسے فیصلے ممکن نہیں، پی ڈی ایم حکومت نے فیصلے سے ثابت کردیا یہ کاروبار دشمن حکومت ہے۔

خرم شیرزمان نے مزید کہا کہ جلد کاروبار بند ہونے سے تاجروں کو معاشی نقصان پہنچایا جائے گا، پہلے ہی ملک میں کاروبار بند ہورہے ہیں سرمایہ کاری ختم ہورہی ہے، امپورٹڈحکومت کا فیصلہ نامنظور عوام جانتے ہیں یہ کاروبار دوست حکومت نہیں، یہ چاہتے ہیں لوگوں کے منہ سے عزت کی روٹی بھی چھین لیں۔

رہنما پی ٹی آئی  نے کہا کہ کراچی کی تمام تاجر برادری ہمارے ساتھ موجود ہیں۔حکومت کی جانب سے جو مارکیٹوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا  ہے اس پر ہماری تفصیل سے بات ہوئی ہے،تاجر برادری نے ان کے فیصلے کو مسترد کیا ہے۔حکومت  اپنی نالائقی اور غلط فیصلوں کی وجہ سے عوام پر بار بار بوجھ ڈالتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے