English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کیخلاف اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

اسرائیلی وزیر کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

لاہور:اسرائیلی وزیر کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کے انتہا پسند وزیر مسجد اقصی میں داخل ، عالمی برادری کی سخت مذمت

یہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔اسرائیل کا وزیر دانستہ طور پر جوتے سمیت مسجد اقصیٰ میں داخل ہوا۔

اسرائیلی وزیر کی شرمناک حرکت پر پوری امت مسلمہ میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔اسرائیل گزشتہ کئی دہائیوں سے زبردستی فلسطینی سرزمین پر قابض ہے۔

اسرائیلی فورسز بھارتی فورسز کی طرح دہائیوں سے بے گناہ اور نہتے فسلطینیوں کا قتل عام کررہی ہے اور توسیع پسندی کی پالیسی پر گامزن ہے۔

یہ ایوان اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کرتا ہے کہ اسرائیل کی شرپسندی کا فوری نوٹس لیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے