English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ کابینہ نے بلدیاتی کونسلز کیلئے مخصوص نشستوں کی منظوری دیدی

کراچی:سندھ کابینہ نے بلدیاتی کونسلز کے لیے مخصوص نشستوں کی منظوری دے دی،

سندھ کابینہ کے مطابق یہ مخصوص نشستیں 6کیٹیگریز کے لیے ہیں، ان میں خواتین، نوجوان، مزدور، کسان، غیرمسلم، خصوصی افراد، مزدور اورٹرانسجینڈر شامل ہیں،اس کے علاوہ کابینہ نے تخفیف غذائیت پروگرام کا کنٹرول پی پی ایچ آئی کو دینے کی منظوری دی ہے۔ 

سندھ حکومت نے ایکسلریٹڈ ایکشن پلان کے تحت غذائی ایمرجنسی پروگرام 2016میں شروع کیا تھا،محکمہ صحت نے ایکسلریٹڈ ایکشن پلان کے عالمی بینک کے اہداف کو حاصل کیا ہے، اب غذائی قلت پروگرام کے یونٹ کو پی پی ایچ آئی چلائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے