English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں کمی کا امکان

کراچی:موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم کل بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے، مغربی ہواؤں کے زیر اثر کوئٹہ، ڑوب، زیارت اور دیگر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جب کہ 8 جنوری کو یہ سسٹم ملک کے شمالی حصے پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ 9 یا 10 جنوری کو مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک سے نکل سکتا ہے، 10 سے 11 جنوری کے دوران ملک کے بیشتر حصوں کو سردی کی لہر اپنی لپیٹ میں لے گی۔

کراچی کے حوالے سے موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ شہر میں کل شام یا رات سے سردی کی شدت میں کچھ کمی آجائیگی،  رات کے اوقات میں درجہ حرارت 10 سے 13 اور دن کے 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق سسٹم کے زیر اثر  10 سے 11 جنوری کے دوران کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے جس سے  درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے