اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف تعزیت کے لیے آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے اہلیہ، بیٹے اور صاحبزادی سے ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نوید صادق کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور شہید کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے نوید صادق کو ہلال شجاعت، انسپکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان بھی کیا۔وزیر اعظم نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوید صادق اور ناصر عباس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہدا نے وطن عزیز کے تحفظ اور سلامتی کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔ نوید صادق کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مثالی خدمات دیں۔

