English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں بیروزگاری کا سیلاب، حکمران نیرو کی طرح بانسری بجا رہے ہیں، مسرت جمشید

لاہور:حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بے روزگاری کا سیلاب آیا ہوا ہے اور ہمارے حکمران نیرو کی طرح بانسری بجا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہر دن کوئی نئی صنعت یا کارخانہ بند ہو رہا ہے، بے روزگاری کا سیلاب آیا ہوا ہے اور ہمارے حکمران نیرو کی طرح بانسری بجا رہے ہیں، خوراک بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو رہی ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ کیا پاکستان کو دیوالیہ کرنا رجیم چینج آپریشن کے مشن کا حصہ ہے؟، پاکستانی عوام ملک کے ساتھ اس ظلم کو نہیں بھولیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے