ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فن گداگری میں موجودہ حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، شیخ رشید

economic crisis

 راولپنڈی :سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت غلامی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہوگئی، فن گداگری میں حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ پاکستان کی سیاست میں 100 دن اہم ہیں، غریب ایڑیاں رگڑ رہا ہے، 77 وزرا موج میلہ کر رہے ہیں، اپنے ڈالر لانے کے بجائے یہ ڈار کو لے آئے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں یا باہر آتے ہیں فیصلہ عمران خان کا ہوگا، الیکشن ہر قیمت پر ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں