English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین سے درآمد بوگیاں ٹریک پر چلانے کی منظوری 

Approval

لاہور: ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز لاہور محمد حنیف گل نے کہا ہے کہ چین سے درآمد شدہ ٹرین کی بوگیاں مقامی ٹریک کے ساتھ مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہیں جنہیں پاکستان کے تیز ترین ٹریکس میں سے ایک پر ابتدائی آزمائش کے بعد تجارتی طور پر چلانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

حنیف گل کا کہنا تھا کہ نئی بوگیوں کو ریلوے کے کمرشل آپریشنز میں شامل کرنے سے پہلے ان کی جانچ ایک معیاری پروٹوکول ہے چین سے درآمد شدہ کوچز کے حوالے سے یہی عمل کیا گیا ہے جس میں وہ کامیاب رہی ہیں۔اپنے دفتر میں شِنہوا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ کچھ بہتر خصوصیات کے ساتھ بہت اچھی کوچز ہیں، ان کی ورکنگ صلاحیت بہت بہتر ہے۔ٹیکنالوجی بہت اچھی ہے اور جب ہم انہیں ٹرین سروسز میں استعمال کریں گے، تو عوام کو بہت اچھا تجربہ ملے گا۔

ان کاکہناتھا کہ چین سے 230 کوچز کے معاہدے کے تحت ، 46 کوچز کی پہلی کھیپ گزشتہ نومبر کے آخر میں پاکستان پہنچی تھی، جو اس وقت لاہور میں ہیں اور توقع ہے کہ آنے والے ہفتوں میں انکو ٹریک پر چلانا شروع کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے