English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بد ترین معاشی بحران کے شکار سری لنکا میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان

بد ترین معاشی بحران کے شکار سری لنکا نے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا

کولمبو:بد ترین معاشی بحران کے شکار سری لنکا نے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن الیکشن کمیشن نے انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکن حکام کاکہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد فروری سے پہلے کیا جائے گا۔

سری لنکن الیکشن کمیشن نے مختصر بیان میں کہا کہ کونسل کی 8 ہزار سے زائد نشستیں 18 سے 21 جنوری کے درمیان خالی ہو جائیں گی جس کے بعد 28 دن کے اندر لازمی انتخابات کروانے ہوں گے۔

سری لنکن صدر رانیل وکرما سنگھے نے انتخابات روکتے ہوئے کہا تھا کہ دیوالیہ ملک الیکشنز پر 10 ارب سری لنکن روپے خرچ نہیں کرسکتا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے