ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نہ بدلتی تو ملکی معیشت کی یہ صورتحال نہ ہوتی، حماد اظہر

لاہور: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایل سیز نہ کھلنے سے ملک میں 30سے 40فیصد انڈسٹری بند ہو چکی ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ توانائی کے بحران اور خام مال کی ایل سیز نہ کھلنے کے باعث معیشت کو نقصان ہو رہا ہے، حکومت نہ بدلتی تو ملکی معیشت کی یہ صورتحال نہ ہوتی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیراعظم کو فون کرنے کی تردید کر دی، فون کال کا کہہ کر بھی قوم سے جھوٹ بولا جا رہا ہے، عالمی مالیاتی ادارے کی سخت شرائط ماننے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں