ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں بھوک کا راج، شریف خاندان کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہیں، مسرت جمشید

لاہور:حکومتِ پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت بھوک کا راج ہے، صنعتیں بند ہو رہی ہیں لیکن مریم صفدر اپنی سرجریاں کروا رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ حمزہ شہباز پولٹری سے منافع کما رہے ہیں اور چاچو گاڑیاں اکٹھی کر رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں آنے والی خبریں ہر پاکستانی کا دل دہلا دینے کے لئے کافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کے لئے لوٹ مار شروع ہوچکی ہے، وزرا ء کہہ رہے ہیں کہ تنخواہوں کے پیسے نہیں ہیں، پوری کابینہ دیوالیہ ہونے کی خبریں سنا رہی ہے، لیکن دوسری جانب شہبازحکومت کو مزید مرسڈیز خریدنے کا شوق چڑھ گیا۔پاکستان میں اس وقت بھوک کا راج ہے،  شریف خاندان کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہیں ،صنعتیں بند ہو رہی ہیں لیکن مریم صفدر اپنی سرجریاں کروا رہی ہے، حمزہ شہباز پولٹری سے منافع کما رہا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں