کراچی: شہر قائد والے تیار ہوجائیں،13 جنوری سے سردی کی شدت بڑھے گی، پارہ سنگل ڈیجٹ میں آنے والا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کارجواد میمن کے مطابق 14 جنوری سے سردی کی لہر پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، 13 جنوری سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا۔
جواد میمن نے بتایا کہ 14 سے 17 جنوری کے دوران کراچی میں رات کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آ سکتا ہے، اس دوران کراچی کے مضافات میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سردی کی یہ لہر 18 جنوری تک ملک پر اثرانداز رہے گی، جس کی شدت بلوچستان میں زیادہ رہے گی۔جواد میمن نے بتایا کہ اس دوران سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 0 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔
