بگ بیش لیگ( بی بی ایل )کے 35 ویں میچ میں ہوبارٹ ہریکینز نے میلبورن سٹارز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی،
ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں ہریکینز نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا جبکہ سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے،سٹارز کی جانب سے ہلٹن کارٹرائٹ 57 اور ویبسٹر 27 رنز کی اننگ کھیل نمایاں رہے جبکہ ہوبارٹ کی جانب سے نیتھن ایلس اور فہیم اشرف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،جواب میں فاتح ٹیم نے 132 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
اوپنر کلیب جیول نے 77 رنز کی شانداراننگ کھیلی جبکہ زیک کرالے نے 30 رنز بنائے،سٹارز کی جانب سے لیام ہیچر نے 3 جبکہ نیتھن کولٹر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فاتح ٹیم کے کھلاڑی نیتھن ایلس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
