ریاض: فٹبال کے سپر اسٹار رونالڈو کی شمولیت کے بعد النصر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہو گئی،رونالڈو اور سعودی کلب کے درمیان گزشتہ ماہ کے آخر میں ڈھائی سالہ معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت النصر کلب انہیں 21کروڑ 30لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کرے گا۔
رونالڈو اور سعودی فٹبال کلب النصر کی جانب سے اس معاہدے کا اعلان مشترکہ طور پر انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا گیا، اس پوسٹ کو 3کروڑ سے زائد بار لائیک کیا گیا،کلب کو جوائن کرنے کے کچھ دنوں میں النصر کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر فالوورز کی تعداد میں حیران کن اضافہ ہوگیا،رپورٹس کے مطابق 30دسمبر کو رونالڈو کے ساتھ معاہدہ ہونے سے قبل النصر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 8لاکھ سے زائد تھی جو اب حیران کن طور پر ایک کروڑ 10 لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔
