کراچی : شہر قائد میں کھیلے گئے آخری ایک روزہ میچ میں گرین شرٹس کو 2 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،نیوزی لینڈ نے آخری ون ڈے میچ جیت کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر کھیلتے ہوئے پاکستان نے کیوی ٹیم کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 48.1 اوور میں حاصل کرلیا۔ گلین فلپس نے 42 گیندوں پر 63 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اور ناٹ آؤٹ رہے۔
ڈیون کونوائے 52 اور کین ولیم سن نے 53 رنز کی اننگز کھیلی، فن ایلن 25 ، ڈیریل مچل 31 اور بریسویل 7 رنز بناسکے۔ سلمان آغا اور وسیم جونیئر نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز اور اسامہ میر کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
New Zealand win the series-deciding third ODI courtesy of Glenn Phillips’ unbeaten 63.#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/bHttJhDeNu
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 13, 2023
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری اور تیسرا فیصلہ کن میچ جمعہ 13 جنوری کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلا گیا، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے۔ فخر زمان 101، محمد رضوان، 77 اور آغا سلمان 45 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
ٹم ساوتھی 3، لوکی فرگوسن 2، مچل بریسویل اور اش سوڈھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

