لاہور: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پیش گوئی کی ہے کہ ق لیگ آگے چل کر پی ٹی آئی کا حصہ بن جائے گی، ا پنے ساتھ ہونے والی زیادتیاں معاف کردوں گا، جس نے پاکستان کو چلانا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں لڑسکتا تاہم سمت کا تعین کرنا ضروری ہے۔
عمران خان نے کہا کہ بہت جلد انتخابات دیکھ رہا ہوں، یہ نگران سیٹ اپ کو طول نہیں دے پائیں گے، پرویز الہی نے لالچ کے ہر حربے کو ٹھکرا دیا، پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فوری بعد خیبرپختونخوا اسمبلی بھی تحلیل کر دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نگران سیٹ اپ کو طول نہیں دے پائیں گے، نئی اسٹیبلشمنٹ ان کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی، میرا خیال ہے کہ ق لیگ آگے چل کر پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بن جائے گی۔
عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو بھی سوچنا ہو گا کہ ملک گڑھے میں گر چکا ہے اور جس نے پاکستان کو چلانا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں لڑسکتا تاہم اسٹیبلشمنٹ کی سمت کا تعین کرنا ضروری ہے۔ فوج اچھائی کی سب سے بڑی قوت بن سکتی ہے۔

