English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران کے سابق نائب وزیر دفاع کو پھانسی دے دی گئی

تہران: ایران میں برطانوی شہریت رکھنے والے سابق نائب و زیر دفاع علی رضا اکبری کوپھانسی دیدی گئی۔

 ایرانی عدلیہ کے مطابق علی رضا اکبری کوبرطانیہ کیلئے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت دی گئی، اس کے علاوہ علی رضا اکبری پر جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل میں کردار ادا کرنے کا الزام بھی تھا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق علی رضا اکبری سابق نائب وزیر دفاع بھی تھے، انہیں 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا اور بدھ کے روز سزائے موت سنائی گئی تھی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے علی رضا اکبری کی سزائے موت کو سیاسی محرک قراردے کر فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے