کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ پی پی ایم کیوایم سے مسلسل رابطے میں ہے چاہتے ہیں کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے۔
نجی ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم ایم کیو ایم کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سمجھاتے رہے لیکن ناکام رہے، ایم کیو ایم سے درخواست ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے۔ چاہتے ہیں کہ ہمارے اتحادیوں کے جو تحفظات ہیں ہم انہیں دور کریں اور ہم نے ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش بھی کی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں الیکشن کا بائیکاٹ کیا جس کانقصان ہوا، پی پی نے بھی حلقہ بندیوں پر بہت اعتراض اٹھائے،ہمارے اعتراض بھی مستردکردیئے گئے۔
ان کا کہنا تھا کراچی کے ہر یونین کونسل سے جیالا امیدوار کھڑا کیا ہے، عوام سے درخواست ہے کہ بڑی تعداد میں باہر نکل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، 15 جنوری الیکشن کا دن ہے، سب اپنے گھروں سے نکلیں اور ووٹ کا حق استعمال کریں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حیدر آباد کا میئر پیپلز پارٹی کا جیالا ہو گا، خواہش ہے کہ کراچی کا میئر بھی ہمارا ہو۔15جنوری کو الیکشن کا دن ہے۔

