واشنگٹن: بلیک لائیوز میٹرز کی شریک بانی خاتون امریکی پولیس کی جانب سے گرفتاری کے دوران ہلاک ہو گئیں۔
امریکی پولیس نے مذکورہ خاتون کو گرفتاری کے دوران ٹیزر نامی آلے سے بار بار کرنٹ لگایا جس سے وہ ہلاک ہو گئیں،جس کے بعد یہ ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
This is the police of the world’s largest so-called "civilized” country, America🙄
Scenes of the arrest of the co-founder of Black Lives Matters, an organization against atrocities against black Americans
The terrorist police used a "tazer” current-like device that killed her! pic.twitter.com/7BmkQpDLsG
— The World Observer (@Peace_Debater) January 14, 2023
پولیس کی گرفتاری کے دوران خاتون نے مزاحمت کی کوشش کی تو اہلکار نے خاتون کو کرنٹ نما آلہ لگایا جس کی تکلیف سے خاتون نے مزاحمت ختم کردی اور پولیس کو کرنٹ لگانے سے منع کرتی رہی۔ اس دوران خاتون مدد کے لیے بھی چلاتی رہی۔
خاتون کی جانب سے مزاحمت ختم کرنے کے باوجود پولیس اسے کرنٹ لگاتی رہی جس کے باعث خاتون ہلاک ہو گئی۔ واضح رہے کہ بلیک لائیوز میٹرز نامی تنظم سیاہ فام امریکیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بنائی گئی ہے۔
