ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیاتی انتخابات: کراچی میں انتخابی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری

کراچی:کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی انتخابی سامان نہیں پہنچ سکا، مختلف پولنگ اسٹیشن پر انتخابی عملہ اور سامان نہ ہونے سے پولنگ کا عمل متاثر ہوا ہے۔

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 9 میں خواجہ اجمیر نگری تھانے کی پولیس موبائل میں پولنگ کا سامان لے کر گھومتی رہی۔خواجہ اجمیر نگری تھانے کی موبائل پولنگ کا سامان لے کر لوگوں سے پتہ پوچھتی رہی۔ پیپری میں ایک پولنگ اسٹیشن کا سامان دوسرے پولنگ اسٹیشن پر پہنچا دیا گیا۔

پیپری پولنگ اسٹیشن پر پہنچنے والے بیلٹ پیپرز پر امیدوار کا نام ہی نہیں تھا۔تحریکِ لبیک کے امیدوار کے احتجاج پر پولنگ کا عمل روکنا پڑا، دوسرے پولنگ اسٹیشن سے متعلقہ بیلٹ پیپرز آنے کے بعد پولنگ شروع ہوئی۔عملے کی تربیت نہ ہونے سے بیلٹ پیپرز پر غلط مہر لگانے سے بیلٹ پیپر ضائع بھی ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں