ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپال، مسافر طیارہ گرکر تباہ ، 40 افراد ہلاک

 کھٹمنڈو:نیپال میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس میں اب تک 40 افراد ہلاک ہو گئے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر طیارہ اتوار کو وسطی نیپال کے پرانے اور نئے پوکھارا ہوائی اڈے کے درمیان گر کر تباہ ہوا ہے ، جہاز میں عملے سمیت 72 افراد سوار تھے۔ رپورٹس کے مطابق ایئر لائنز ترجمان نے بتایا کہ جہاز میں 68 مسافر اور 4 عملے کے افراد سوار تھے ، تاہم حادثے میں کوئی زندہ بچا ہے یا نہیں اس کے بارے میں معلومات لی جارہی ہیں۔ 

رپورٹس کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا ،جائے حادثہ سے چند لاشیں بھی ملی ہیں ، جہاز کے گرنے کے بعد ملبے کو آگ لگ گئی تھی جسے بجھایا گیا ۔ دوسری جانب نیپال کے وزیراعظم نے واقعے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں