ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس پاکستان کو 12 کروڑ یورو قرضہ دے گا

اسلام آباد:فرانس ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے پاکستان کو 12 کروڑ یورو قرضہ دے گا، معاہدہ طے پاگیا،وزارت اقتصادی امور کے مطابق قرض معاہدے پر دستخط سیکریٹری اقتصادی امور اور فرانسیسی ترقیاتی ادارے کے کنٹری ڈائریکٹر نے کئے۔

 فرانس کی جانب سے فراہم کردہ 12 کروڑ یورو خیبرپختونخوا میں 128 میگاواٹ کے ہائیڈرو منصوبے پر خرچ کئے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے فرانس یہ قرض نرم شرائط پر فراہم کرے گا جس سے واپڈا کو بجلی کی پیداوار بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں