پشاور: جے یو آئی اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 35 اراکین قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر الیکشن میں پی ڈی ایم حصہ نہیں لے گی۔
پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم ان 35 نشستوں پرالیکشن میں حصہ نہیں لے گی جن کے اسپیکرنے تحریک انصاف کے استعفے منظورکیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن میں حصہ کیوں نہیں لے گی اس کی وجہ بعد میں بتائیں گے۔

