ممبئی:بھارت کی ریاست مدھیہ پردیشمیں دماغ سے مردہ قرار دی جانے والی خاتون کے ہاتھوں کو عطیہ کردیا گیا،
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں 52سالہ خاتون کو دماغی طور پر مردہ قرار دیا گیا جس کے بعد فیملی کی جانب سے خاتون کے ہاتھوں کو عطیہ کیا گیا،۔
اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خاتون کے ہاتھ ممبئی کی ایک 18سالہ لڑکی کو لگائے جائیں گے اور یہ ریاست میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے اور اسی کے ساتھ یہ اعضا عطیہ کرنے کی فیلڈ میں ایک انقلاب ہے،انتظامیہ کے مطابق خاتون کی فیملی خاتون کی جِلد، آنکھیں، جگر، پھیپھڑے اور گردوں کو بھی عطیہ کرنے کیلئے رضامند ہے۔

