کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری حق دو تحریک کے قائد مولا ناہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ اپنے مطالبات ات سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اپنی رہائی کا بھیک بھی نہیں مانگوں گا۔
مولا ناہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں ایک مضبوط لابی جس کی سربراہی اخترمینگل ٹولہ کررہاہے، جس کی کوشش ہے کہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو کبھی رہائی نہ ملے اس کیساتھ عبدالغفور کے فرزندوں کی خواہش وکوشش بھی یہی ہے کہ مولانا کوراستے سے ہٹایا جائے۔
مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سیاسی عوامی میدان میں ناکام ہونے کے بعد کچھ قوتوں کے تعاون سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں یہ لوگ حق دوتحریک کی جدوجہد کو دباناچاہتے ہیں تاکہ ٹرالرزمافیازاور بارڈرمافیازسے ماہانہ کروڑوں کا بھتہ بندنہ ہو غریب اپنے مسائل کیلئے ہمیشہ میر اورسردار کے بیٹھک اوردیوان کا ہی رخ کریں ۔
انہوں نے کہاکہ گوادر وبلوچستان پرمسلط ٹولے ومافیازچاہتے ہیں کہ غریب کا بچہ ہمیشہ جاہل رہے روزگارکیلئے دردرکی ٹھوکریں کھاتے رہے مریض ہسپتال میں تڑپتارہے مائوں کے لخت جگر منشیات کا شکار ہوکر ذہنی اورجسمانی طور پر مفلوج ہوجائے ۔
بلوچستان کو حق دو تحریک کے قائد کا کہنا تھا کہ بلوچ فرزندلاپتہ ہوتے رہے اوران کی مسخ شدہ لاشیں ملتی رہے جبکہ ان ظالموں کے برخلاف ہم حق دوتحریک ہمیشہ ان مظالم کا خاتمہ چاہتی ہے اس لیے اس گناہ کے پاداش میں ہم پر بدترین تشددکرکے جھوٹے مقدمات بناکرقید میں ڈالا گیا لیکن بہادر عوام کی ہمت وجرات اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں کہ غیرت مند عوام نے تمام ترمشکلات ،گھروں میں چھاپوں،گرفتاریوں اورجھوٹے مقدمات کے باوجودثابت قدمی کیساتھ میدان میں کھڑے رہے۔
انہوں نے کہاکہ عوام وکارکنان مایوس خوفزدہ نہ ہوہمت کم نہ کریں بلوچستان کے وسائل کے مالک ہم ہیں اور ہم ہی رہیں گے ۔عوام مطمئن رہے انشاء اللہ وقت ثابت کریگا کہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ایک انچ بھی اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گا نہ کسی سے معافی مانگے گا۔
